ڈیرہ اسماعیل خان: معروف تعلیمی ادارے بیکن ہائوس سے الحاق شدہ کنکورڈیا کالج ڈیرہ کے سعید احمد اختر کیمپس میں جشن آزادی 14اگست کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کنکورڈیا کالج ڈیرہ کے روح رواں سید فیصل سلیم خان ، سید زرک خان، کیمپس کنسلٹنٹ ہارون خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عاصم سعید و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنکورڈیا کالج ڈیرہ کے روح رواں سید فیصل سلیم خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں ترقی سے قومیں پروان چڑھتی ہیں۔ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ نوجوان نسل کو جدید تعلیم کی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے کنکورڈیا کالج عملی کام کر رہا ہے۔