پشاور : خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث کورونا کے 7 مریض جاں بحق


واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، کورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی متواتر سپلائی بحال نہ رہی جس کے سبب مریض دم توڑ گئے، آکسیجن کی کمی کےباعث دیگر وارڈز کے مریض بھی متاثر ہوئے، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کا موقف
ہسپتال کو راولپنڈی سے اکسیجن فراہم کی جاتی ہے
راولپنڈی سے آکسیجن کے سلنڈر بروقت نہیں پہنچے،
سردی کے باعث مریضوں کو آکسیجن کی زیادہ ضرورت رہتی ہے، ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال
آکسیجن سلنڈر کی تاخیر سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں، ترجمان کے ٹی ایچ