پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بنچ کا فیصلہ
ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر ڈیرہ محمد یعقوب کی ڈگریاں درست قرار
ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرائبل ٹیکسٹائل ملز کے جنرل منیجر کی جانب سے لیبر آفیسر ڈیرہ محمد یعقوب کیلئے پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بنچ میں دی گئی درخواست جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر ڈیرہ محمد یعقوب کی بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں جعلی ہیں جس پر گومل یونیورسٹی کی جانب سے معزز عدالت کو جواب جمع کروا دیا گیا لیبر آفیسر ڈیرہ محمد یعقوب کی ڈگریوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد مذکورہ ڈگریوں کو درست قرار دینے اور سنڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بنچ کے معزز جج صاحبان نے محمد یعقوب کی ڈگریوں کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔