پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ نو ماہ کے دوران درآمدات بڑھنے سے ملک کا تجارتی خسارہ دوگنا ہو کر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ میں اشیاء کی سپلائی لائن برقرار رکھنے کے لیے درآمدات بڑھیں اور تجارتی خسارے میں سو فیصد اضافہ ہوا جو تین ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
عبدالرزاق داؤد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات میں کمی کا رجحان ختم ہو گیا ہے اور گزشتہ ماہ مارچ میں دو ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں پاکستان نے ریکارڈ برآمدات کیں۔
پاکستان کی درآمدات سالانہ بنیاد پر گزشتہ ماہ پانچ ارب 30 کروڑ تک پہنچیں تاہم برآمدات بھی اس عرصے میں دو ارب ڈالر ہوئیں۔