پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ایکشن, ٹک ٹاک پاکستان میں پھر بلاک
تدارک الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا، ٹک ٹاک پر مسلسل نامناسب مواد کی موجودگی پر پابندی لگائی گئی ہے ، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے نامناسب مواد ہٹانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے واضح رہے کہ اس سے قبل تین بار عدالتوں کی جانب سے نامناسب مواد اور تشدد امیز واقعات کی بنیاد پر ٹک ٹاک کو بند کرنے کے احکامات دیئے اور پی ٹی اے کو نامناسب مواد ہٹانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم دیا جس پر پی ٹی اے نے متعلقہ اقدام نہ اٹھائے جانے پر ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ کو پیکا ایکٹ 2016 کے تحت بلاک کر دیا۔