چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کادورہ ڈیرہ، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے بریفنگ دی

ڈیرہ اسماعیل خان: چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کادورہ ڈیرہ،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ شوکت عباس کی ڈیرہ رینج میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنر ل آف پولیس نے رینج آفس ڈیرہ میں پولیس کرکٹ اکیڈمی اور نئے تعمیر ہونے والے آفس کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے ڈیر ہ اسماعیل خان کا دورہ کیا،اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میںچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کی قیادت میںاعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت محب اللہ،رکن صوبائی اسمبلی سوات فضل الٰہی،، سیکرٹری زراعت محمد اسرار، کمشنر ڈیرہ عامر لطیف، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹانک اور جنوبی وزیرستان سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ شوکت عباس نے ڈیرہ رینج میں امن و مان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس نے محرم الحرام کے پرامن اختتام پر انتظامیہ، پولیس اورسیکورٹی فورسز کے جوانوں کے پیشہ وارانہ فرائض اور محنت کے جذبے کو سراہا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ بے شمار چیلنجز اور خطرات کے باوجود ڈیرہ میں محرم الحرام روایتی مذہبی بھائی چارے کے ساتھ اختتام پذیر ہوااور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو عوام کی مشترکہ کوششوں سے خاک میں ملایا۔ بعدازاں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنر ل آف پولیس نے رینج آفس ڈیرہ میں پولیس کرکٹ اکیڈمی اور نئے تعمیر ہونے والے آفس کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کی وجہ سے رونقیں بحال ہوتی ہیں، وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک کو کھیلوں اور سیاحت میں آگے لے جاناہے،اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھیں۔