ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) ڈیرہ اسماعیل خان نے سرکاری سکولوں میں سرائیکی، پشتو اور علاقائی زبانوں کی تدریس کو لازمی قرار دیتے ہوئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان:
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) ڈیرہ اسماعیل خان نے سرکاری سکولوں میں سرائیکی، پشتو اور علاقائی زبانوں کی تدریس کو لازمی قرار دیتے ہوئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ مراسلے کے مطابق جماعت ششم سے بارہویں تک سرائیکی/پشتو یا علاقائی زبان کو نصاب کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے گا۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ جن سکولوں میں ان زبانوں کی تدریس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، اسے غفلت اور نااہلی تصور کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور ایس ڈی ای اوز کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں