ڈپٹی کمشنر نے سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

عارف اللہ اعوان، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا تحصیل کلاچی میں حالیہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔

اس موقع اسسٹنٹ کمشنر کلاچی کرامت اللہ خان و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یاد رہے حالیہ مون سون بارشوں سے تحصیل کلاچی کی شہر پناہ کو سیلابی ریلے سے نقصان پہنچا تھا جس کو اسسٹنٹ کمشنر کلاچی کرامت اللہ کی زیر نگرانی بلڈوزر و دیگر مشنری سے مرمت کر کے قریبی علاقوں کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے تمام کاروائیوں کا از خود جائزہ لیا اور موقع پر موجود افسران کو شہر پناہ کو مستقل بنیادوں پر تعمیر کرنے کے فوری احکامات جاری کیے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے وہاں پر موجود لوگوں سے بات چیت کی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ افیسر سے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور عوام کو ریلیف فرہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔