ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف الله اعوان کا کرونا کی موجودہ صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے مفتی محمود ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ۔
ڈیرہ اسماعیل خان:مذکورہ اسپتالوں میں آکسیجن کی استعداد اور روزانہ کی کھپت کا جائزہ لیا، اس وقت الحمداللہ ہسپتالوں میں آکسیجن وافر مقدار میں مجود ہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے اس حوالے سے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے استعداد کو مزید بڑھانے کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر مجود لوگوں سے فراہم کی گئیں سہولیات کے حوالے سے بات چیت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے عوام اپیل کی کہ اپنے اور اپنے اہل و عیال کے محفوظ مستقبل کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس۔او۔پیز پر عمل درآمد یقنی بنائیں۔ خود بھی مفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔