ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے خصوصی اجلاس
ڈیرہ اسماعیل خان:افسران سمیت محکمہ صحت کے حکام کی شرکت ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے کنٹرول، سستا بازاروں میں اشیاء کی فراہمی، کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد، پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر عوامی اعتماد، تجاوزات کے خاتمہ اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔محکمہ صحت کی جانب سےاجلاس میں بتایا گیا کہ اگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نا کیا تو حالات سنگین ہو سکتے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے افسران کو ایس او پیز کے عملدرآمد کےحوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔