تفصیلات کے مطابق کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ پر پوٹہ کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر پہلے عملے کو رسیوں سے باندھا اور بعد ازاں پیٹرول پمپ کو آگ لگا دی، مذکورہ پیٹرول پمپ جنوبی وزیرستان کی معروف فلاحی تنظیم وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن (واوا)کے زیرِ انتظام تھا، جو گزشتہ دو دہائیوں سے وزیرستان کے غریب بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ،آگ لگنے کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔