ڈیرہ اسماعیل خان:کمشنر ڈیرہ عامر لطیف نے چارج سنبھالنے کے بعد ریجنل انفارمیشن آفیسر ڈیرہ ثناء اللہ بیٹنی سے ملاقات کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان:کمشنر ڈیرہ عامر لطیف نے چارج سنبھالنے کے بعد ریجنل انفارمیشن آفیسر ڈیرہ ثناء اللہ بیٹنی سے ملاقات کی۔ریجنل انفارمیشن آفیسر نے کمشنر ڈیرہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے میڈیا سے متعلق تفصیلی گفت وشنید کی۔ ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کوریج پر کمشنر نے آر آئی او ڈیرہ کی کارکردگی سے متعلق نیک حواہشات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں تمام حکومتی اقدامات کو لوگوں تک پہنچانے کی انفارمیشن آفس ڈیرہ کی کوششیں بارآور ثابت ہوئی ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈیرہ کے با شعور عوام اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں حکومتی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔