ڈیرہ اسماعیل خان برائلر مرغی کے گوشت قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق 4 مارچ 2021 کو زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 268 روپے مقرر کر دیا، جس کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت فی کلو 402 روپے بنتا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں بکرے کا گوشت 1000 سے 1100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ بیف 500 سے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، مرغی کی قیمت 400 روپے فی کلو ہونے سے اب مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا۔