ڈیرہ اسماعیل خان: جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے بعد محسود علاقہ گوناگوں مسائل سے دوچار ہے

ڈیرہ اسماعیل خان: جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے بعد محسود علاقہ گوناگوں مسائل سے دوچار ہے اور محسود قوم کا پچھلے کئی عرصے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی تعمیر،مردم شماری ،مسمار گھروں کا معاوضہ کی بروقت ادائیگی اور رہ جانیوالے علاقوں میں جلد ٹیمیں بھیج کر معاوضہ کا مطالبہ، کمشنر ڈیرہ یحی اخونزادہ ، ڈپٹی کمشنر خالد اقبال اور سیکورٹی اداروں کے اعلی حکام نے محسود قوم کے عمائدین ،ریٹائرد بیوروکریٹس و آرمی افسران کو جنوبی وزیرستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی
جنوبی وزیرستان محسود قوم کے عمائدین ،ریٹائرد بیورو کریٹس و آرمی افسران نے (ر)کرنل یعقوب خان محسود کی سربراہی میں کمشنر ڈیرہ یحی اخونزادہ ،ڈپٹی کمشنر خالد اقبال اور سیکورٹی اداروں کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران علاقائی امن و امان اور درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔(ر)کرنل یعقوب خان محسود نے ملاقات کے دوران کہا کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے بعد محسود علاقہ گونا گوں مسائل سے دوچار ہے اور محسودقوم کا پچھلے کئی عرصے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی تعمیر،مردم شماری ،مسمار گھروں کا معاوضہ کی بروقت ادائیگی اور رہ جانیوالے علاقوں میں جلد ٹیمیں بھیج کر معاوضہ دیا جائے تاکہ متاثرہ لوگ دوبارہ اپنے گھروں کی تعمیر کرکے اپنا علاقہ آباد کر سکے، محسود قوم کے عمائدین ،ریٹائرد بیوروکیٹس و آرمی افسران کے وفد نے تمام ترسرکاری اداروں کی فعالیت کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی کیلئے میگا پراجیکٹ جیسے سڑکوں کی تعمیر، سپینکئی رغزائی میں صنعت لگانا ،بجلی کی بحالی اور گریڈ سٹیشن کی تعمیر،موزوں جگہوں پر چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانا اورسیاحت کے فروغ پر کام کرنے کا مطالبہ کیا ۔
کمشنر ڈیرہ یحی اخونزادہ ،ڈپٹی کمشنر خالد اقبال اور سیکورٹی اداروں کے اعلی حکام نے محسود قوم کے مشران ،ریٹائرد بیوروکیٹس و آرمی افسران کے وفد سے کہا ہے کہ محسود ایریا میں ہیڈ کوارٹر کی تعمیر سمیت میگا پروجیکٹوں پر کام شروع کیا جائے گا،اور کوئی بھی کام اور فیصلہ محسود قوم کی رائے کے بغیر اس پر مسلط نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ مسمار گھروں کا معاوضہ چیک اور سروے سے رہ جانے والے علاقوں میں پینتیس ٹیمیں بھجوائی گئی ،تاکہ متاثرہ لوگوں کو جلد معاوضہ دے گھروں کی دوبارہ آباد کاری کی جائے ، محسود قوم کے تمام تر مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سب سے زیادہ کام محسود ایریا میں ہونگے، انہوں نے وفد سے مذید کہا کہ تعلیم اور صحت کے مراکز کی فعالیت کے ساتھ ساتھ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے نئے کالجز بنائیں جائیں گے،وفد سے انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کئلئے زراعت اور سیاحت پر بھی کام ہورہا ہے اور بہت جلد اٹھارہ جگہوں پر چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائیں جائیں گے، محسود قوم کے مشران ،ریٹائرد بیوروکیٹس و آرمی افسران کے وفد کے سوال کے جواب میں حکام نے کہا ہے کہ محسود ایریا کے حدود پر جاری تنازعات کو مد نظر رکھتے ہوئے بانڈری کمیشن بنائی جارہی ہے جسکی بدولت قوموں کے درمیان جاری تنازعات ختم ہوجائیں گے
محسود قوم کے مشران ،ریٹائرد بیوروکیٹس و آرمی افسران کے جرگے میں قبائلی مشران نے کمیشنر ڈیرہ یحی اخونزادہ ،ڈپٹی کمیشنر خالد اقبال اور سیکورٹی اداروں کے اعلی حکام کو امن و امان کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔