ڈیرہ اسماعیل خان: گزشتہ روز تحصیل پروآ کے گاؤں رمک کے علاقہ سموکھے والی میں دریاۓ سندھ میں نہاتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے، مقامی افراد نے دو نوجوانوں کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے دیگر ڈوبنے والوں نوجوانوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے اور آخری اطلاعات تک ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ دوسری نعش کی تلاش جاری ہے یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لانگ خیر شاہ میں بھی دو نوجوان ڈوبنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دریائے سندھ میں نہانے پر پابندی لگا دی اور دفعہ 144 عائد کر دی تاہم چرواہوں اور دیگر علاقوں سے آنے والے افراد اس پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دریائے سندھ میں نہانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں جس ایک بار پھر دو قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں۔