ڈیرہ اسماعیل خان: شوگر ملز انتظامیہ گٹھ جوڑ وزن کے کانٹوں اور گنے کے خریداری مراکز کی بندش کے خلاف ایوان زراعت کا احتجاجی اجلاس


تفصیلات کے مطابق ایوان زراعت میں ایک احتجاجی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی عبدالرشید دھپ فخراللہ میانخیل، ملک سلطان جھنڈیر، ملک فاروق احمد حاجی بشیر بلوچ ملک مشتاق ڈار خضرحیات ڈیال سمیت زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالرشید دھپ اور ملک سلطان جھنڈیر نے کہا کہ کین کمشنر اور ملز انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ایک بار پھر مقامی زمینداروں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے وزن کے کانٹوں اور گنے کے خریداری مراکز کو بند کیا گیا ہے جوکہ ایک زیادتی ہے کیونکہ جب گنے کی لوڈ ٹرالیاں ملز کی طرف جاتی ہیں تو ہم وزن کراتے ہیں جس سے ملز انتظامیہ وزن میں چوری نہیں کرسکتی اب جب بغیر وزن کے گنے کی لوڈ ٹرالیاں جائیں گی تو ملز انتظامیہ کھل کے وزن میں چوری کرے گی اگر ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش نہ کی تو ہرقسم کے احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے