ڈیرہ اسماعیل خان: ضلعی پولیس سربراہ عارف شہباز وزیر کی گریڈ 19میں ترقی ہونے پر ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں تقریب کا انعقاد ، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یاسین فاروق، کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحی اخونزادہ، ضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہباز، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ،ڈپٹی کمشنر ٹانک و دیگر افسران نے شرکت کی۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یاسین فاروق نے ایس ایس پی عارف شہباز وزیر کو بطور ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ تعینات ہونے پر خوش آمدید کہا اور انہیں گریڈ 19میں ترقی پانے پر مبارک باد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ بطور ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ اپنے وسیع تجربہ کی بنیاد پر اچھی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس شہر میں امن و امان کی بقاء اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔
تقریب کے آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یاسین فاروق اور کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحیی اخونزادہ نے ضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ کو پروموشن بیجز لگائے۔