کے حوالے سے نجی تنظیم کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش، سہارا سماجی تنظیم کے صدر عامر سہیل سدوزئی اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر صاحبزادہ محمد نعیم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بچوں کو سکول کے نصاب کے ذریعے روز مرہ زندگی کی بنیادی مہارتوں پر مبنی تعلیم دی جائے جو کہ ان کی مخالف جنس کی حساسیت، ہراساں کرنے اور جنسی تشدد کے متعلق قانونی اور اخلاقی تربیت کرے۔ حکومت جنسی حساسیت پر مبنی تعلیمی نصاب متعارف کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، زندگی کے تمام دھاروں میں خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے اور قوانین پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس افسران کو صنفی اور جنسی تشددپر آغاہی کی تربیت فراہم کرے۔ اداروں میں مردانہ حاکمیت کے کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔ فوجداری انصاف کا نظام موثر بنایا جائے تاکہ صنفی بنیادوں پر ہونے والے تشدد سے متعلق مقدمات کو تفتیش سے لیکر سزا تک شفافیت سے نمٹایا جائے۔ تقریب کے آخر میں خواتین کی جانب سے 20 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا گیا جس کی شرکاء نے مکمل تائید کی۔