ڈیرہ اسماعیل خان: نو تعینات ڈی آئی جی شوکت عباس نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کا چارج سنبھال لیا

ڈیرہ اسماعیل خان: نو تعینات ڈی آئی جی شوکت عباس نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کا چارج سنبھال لیا
رینج آفس پہنچنے پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت،ایڈیشنل ایس پی اسلم خٹک،ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان سمیت پولیس افسران نے آر پی او کا استقبال کیا اور ڈیرہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، چارج سنبھالنے کے موقع پر آر پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ ڈیرہ ریجن میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی
پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے
شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے انکے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے اور کسی کیساتھ بھی کوئی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔