ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، اہم چیک پوسٹ پر خاصہ دار کانسٹیبل کو انچارج بنا دیا گیا

سیکیورٹی کے حوالے سے جنوبی اضلاع پہلے ہی مخدوش صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ایسی صورتحال میں اے ایس آئی یا حوالدار کی بجائے درازندہ چیک پوسٹ پر خاصہ دار کی بطور انچارج تعیناتی سیکورٹی کی صورتحال پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن سی پیک بین الاقوامی شاہراہ پر واقع درازندہ چیک پوسٹ پر میرو شیخ نامی خاصہ دار کو انچارج تعینات کیا ہے جبکہ قواعد و ضوابط کے تحت چیک پوسٹ انچارج کے لیے اے ایس آئی یا پھر حوالدار ہونا ضروری ہے۔ ایک خاصہ دار کی بطور انچارج تعینات کے باعث سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور چیلنجنگ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس کی امن و امان کو لے کر سنجیدگی اور حساسیت کو واضح کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس چیک پوسٹ کا سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اہم کردار ہے اور ایسے میں باضابطہ پولیس آفیشل کی بجائے خاصہ دار کانسٹیبل کی بطور انچارج تعیناتی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں