ڈیرہ اسماعیل خان: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ کا گورنمنٹ مڈل اسکول نمبر 2 کا دورہ ، ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ سے مڈل اسکول نمبر 2 کے معاملات سمیت دیگر مڈل اسکولز کے انتظامی امور پر بات چیت، مختلف مڈل اسکولز کے واپڈا اور بینکس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنےکی ہدایات، اس موقع پر ڈی ای او مسرت حسین بلوچ نے اسکول کو کورونا سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا اور طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملٹی میڈیا کے ذریعے تعلیم و تدریس پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے طلبہ کو تعلیم کے حصول میں محنت کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کا احترام کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کامیابی کی کنجی تعلیم اور محنت قرار دی۔ انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ اسکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مڈل اسکول نمبر 2 کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ضلعی سطح پر ہونے والے نعت خوانی، تقریر اور ملی نغموں کے مقابلوں کے تیسرے مرحلے کے لیے کامیابی حاصل کرنے پر ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ کو مبارک باد دی۔