ڈیرہ اسماعیل خان: کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحیی اخونزادہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کا تحصیل پروآ کے گاؤں شاہ اجمل کا دورہ۔ چند روز قبل سی آر بی سی نہر میں ڈوبنے والے جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کے ہمراہ گزشتہ روز تحصیل پروآ کے گاؤں شاہ اجمل کا دورہ کیا اور چند روز قبل افسوسناک حادثے میں وفات پانے والے 22 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کیلئے فاتحہ خوانی کی اور صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پروآ اور تحصیلدار بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحیی اخونزادہ نے سوگوار خاندانوں کے افراد اور لواحقین سے ملاقات کی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔