ڈیرہ میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی کی ڈیرہ آمد ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر ڈیرہ محمد یعقوب کی خصوصی شرکت
ڈیرہ اسماعیل خان:اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈیرہ ڈویژن کے صدر عقیل ڈومرہ جنرل سیکرٹری بشیر اور مختلف لیبر یونین کے صدور بھی موجود تھے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں ورکروں کے ساتھ زیادتی کسی طور پر قبول نہیں پاکستان کا اصل سرمایہ یہی لیبر ہے آج مزدور کو کہیں بھی تحفظ حاصل نہیں صحت و علاج معالجہ کے سہولیات نہیں بچوں کیلئے تعلیم کا بندوبست نہیں رہائش کیلئے کالونی نہیں حادثات کی صورت میں ایمبولینس کے سہولت موجود نہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم ملیں ورکرز کے حقوق کی پامال کیئے جا رہے ہیں عدم تحفظ و شدید اضطراب پایا جاتا ہے لہذا، مل مالکان ہمارے صبر کو نہ آزمائیں مزدوروں کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائےاگر مسائل حل نہ ہوئے تو ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر ڈیرہ محمد یعقوب کو لیبر کے حقوق کی جنگ اور انکے مسائل بر وقت حل کرنے پر انکے کردار کو سراہا