ڈیرہ اسماعیل خان: کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے 219 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لئے میدان سج گیا ہے مجموعی طور پر 1483 امیدوار انتخابی اکھاڑے میں اتر گئے ہیں۔۔ کینٹ بورڈ ڈیرہ کے انتخابات کے لئے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ،وارڈ ون میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ سابق ضلع ممبر ڈاکٹر انور علی اور وارڈ نمبر ٹو کینٹ بورڈ ڈ یرہ کا ٹکٹ میجر ر کفایت اللہ گنڈا پور کو جاری کیا گیا ہے، وارڈ ون میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر انور علی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سرور خان کے درمیان معرکہ ہوگا ،جبکہ وارڈ ٹو میں آزاد امیدوار ملک ریاض اور پی ٹی آئی کے میجر کفایت اللہ گنڈا پور کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ انتخابات 12 ستمبر کو صبح 9 سے 5 بجے تک ہو نگے۔ کینٹ بورڈ میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔