کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ انتخابات پی ٹی آئی دونوں سیٹیں جیت گئی

ڈیرہ اسماعیل خان :کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ انتخابات پی ٹی آئی دونوں سیٹیں جیت گئی۔ کینٹ بورڈ ڈیرہ وارڈ ون کی نشت پر پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر انور علی 57 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پاگئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام سرور نے 34 ووٹ حاصل کیے ،وارڈ ون میں مجموعی طور پر 110 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ایک ووٹ مستردکیاگیا ،مردوں کی جانب 57 جبکہ خواتین کی جانب سے 53 ووٹ پول کیے گئے ،اسی طرح کینٹ بور ڈڈیرہ وارڈ ٹو میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد کفایت اللہ خان 325 ووٹ حاصل کرکے کامیا ب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آذاد امیدوار محمد ریاض نے 83 ووٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خان ببرک خان نے 40 ووٹ حاصل کیے ہیں ،کینٹ بور ڈ وارڈ ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 879 ہے جن میں مجموعی طور پر 450 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 02 ووٹ مسترد ہوئے ، اس طرح ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 51.2 فیصد رہی ،وارڈ ٹو میں مردوں کے 357 ووٹ جبکہ خواتین کے 193 ووٹ پول ہوئے ،کنٹونمنٹ انتخابات ڈیرہ اسماعیل خان کی 2نشستوں پر5امیدواروں میں مقابلے کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسر فیصل منیر وٹو کی نگرانی میں پولنگ بلاتعطل 5بجے تک جاری رہی، ریٹرننگ آفیسر فیصل منیر وٹو کی جانب سے پولنگ کے صاف شفاف عمل کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس اور ایف سی کے جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے بھی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولنگ سٹیشنز کے دورے کئے۔وارڈ نمبر1کی نشست پر پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر انور علی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے غلام سرور کے مابین جبکہ وارڈ نمبر2کی نشست پر پی ٹی آئی کی جانب سے میجر (ر) کفایت اللہ گنڈہ پور، پاکستان مسلم لیگ ن کے خان ببرک خان اور آزاد امیدوار محمد ریاض محسود کے مابین مقابلہ تھا، دونوں وارڈز میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 1144تھی جن میں 583مرد ووٹرز اور 561خواتین ووٹرز شامل تھیں۔پولنگ کے دوران امیدواروں کے حمایتیوں میں زبردست جوش و خروش پایاگیا، امیدواروں نے پولنگ کے اعلیٰ انتظامات پر ریٹرننگ آفیسر فیصل منیر ووٹوکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ کینٹ بورڈ ڈیرہ کے دونوں حلقوں میں پی ٹی ائی کے دونوں امیدوار میجر ر کفایت اور ڈاکٹر انور علی کامیاب ہو گئے۔