ڈیرہ اسماعیل خان: بین الاقوامی تعلیمی ادارے بیکن ہائوس سے منسلک کنکورڈیا کالج ڈیرہ کے زیر اہتمام انڈس ڈاگ کلب ڈیرہ اور پاکستان کینن یونین کے تعاون سے ایک روزہ ”پیٹ گالا و فوڈ فیسٹیول ”کا انعقاد کیا گیا۔ پیٹ گالا میں اعلی نسل کے کتے’ بلیاں’پرندے’مرغے اور گھوڑوں کے 150سے زائد کلبوں نے شرکت کی جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان ‘ بنوں ‘ لکی مروت ‘ میانوالی ‘ ٹانک اور بھکر سے تھا۔ فوڈ فیسٹیول میں کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے تھے ‘ جبکہ لوگوں نے بڑی تعداد میں بیٹ گالا میں شرکت کی۔ گالا میں پاکستان کینن یونین کے صدر عثمان خان خاکوانی سمیت لاہور اور ملتان سے چار ججز نے اپنےفرائض انجام دیئے جبکہ گالا میں شریک ججز نے گالا میں شریک اعلی نسل کے ڈاگز اور کیٹس کے حوالے سے ان کی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کی”پیٹ گالا و فوڈ فیسٹیول ”کے آل بریڈ چیمپیئن میں عبدالرحمن خان نے پہلی پوزیشن ‘ حیدر علی گیلانی نے دوسری اور سید زرک فیصل خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی’اس موقع پر اعلی نسل کے ڈاگز ‘ بلیوں ‘ پرندوں کے کلبوں کو شیلڈز اور دیگر انعامات دیئے گئے ‘ جبکہ پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے خوش نصیبوں میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ گالا میں نایاب جیپوں کی نمائش بھی کی گئی ‘ جس میں لوگوں نے بڑی دلچسپی لی ‘ گالا کی خاص کنکورڈیا کالج کے سٹاف ‘ طلبہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی’انڈس ڈاگ کلب کے روح رواں سید فیصل سلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کنکورڈیا کالج نواب اڈا میں طلبا کو اعلی اور جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی ذہن سازی کی جا رہی ہے ‘ کنکورڈیا کالج خطہ میں تعلیمی شعبہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے2018سے بیٹ گالا کا انعقاد کررہے ہیں’تاکہ نئی نسل تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے ‘ پاکستان کینن یونین کے صدر عثمان خان خاکوانی نے کہا کہ پیٹ گالا شو کے انعقاد سے لوگوں میں جانوروں سے محبت کا پیغام ملتا ہے ‘ پیٹ گالا میں شریک اعلی نسل کے ڈاگز’کیٹس اور پرندوں کو پالنے والوں میں اس قسم کی سرگرمیوں سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ‘ اور اس حوالے سے انڈس ڈاگ کلب کے روح رواں سید فیصل سلیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔پیٹ گالا و فوڈ فیسٹول میں آغوش ہومز کے یتیم بچوں کو بھی خصوصی طور پر کنکورڈیا کالج کی جانب سے مدعو کیا گیا ‘جنہوں نے پیٹ گالا میں خصوصی دلچسپی لی۔