کوئٹہ: اخبارات میں قرآنی آیات کی اشاعت کے حوالے سے آئینی درخواست کی سماعت، اخباری مالکان کو اخبارات میں قرآنی آیات کی اشاعت سے روک دیا گیا

درخواست کی سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پرمشتمل بنچ نےکی
اخبارات میں قرآنی آیات کی اشاعت کے حوالے سے ناصر شفقت مری نے درخواست دائر کی تھی
درخواست میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کراچی اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا
سماعت کےموقع پر درخواست گزار کےوکیل سید نذیرآغا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شےحق بلوچ پیش
ڈی جی پبلک ریلیشنز نےاخباری مالکان کو اخبارات میں قرآنی آیات کی اشاعت سے منع کرنے کے حوالے سےخط لکھ دیا ہے، وکیل درخواست گزار
ڈی جی پی آر اس حوالے سے باقاعدگی سےاخبارات کی مانیٹرنگ کریں گے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کابیان
درخواست گزار کے وکیل کا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے بیان پر اطمینان کا اظہار
عدالت کی ڈی جی پی آر کو اخبارات کی مسلسل مانیٹرنگ اور اس حوالے سے مالکان سے رابطہ میں رہنے کی ہدایت
عدالت نے اخبارات میں قرآنی آیات کی اشاعت سے متعلق آئینی درخواست نمٹا دی