کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی، وفاقی وزیر کا فوکل پرسن محمد نواز قانون کی دھجیاں اڑانے لگا

کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی، وفاقی وزیر کا فوکل پرسن محمد نواز قانون کی دھجیاں اڑانے لگا
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے فوکل پرسن محمد نواز نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔رتہ کلاچی میں کورونا ایس او پیز کے بغیر عوامی جلسہ کا انعقاد ، عوام کے لیے الگ قانون اور وفاقی وزیر کے فوکل پرسن کے لیے الگ قانون، شہریوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان سے سخت کارروائی کا مطالبہ، یاد رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز ، ہوٹلز اور دکانوں کو دو لاکھ روپے سے زائد جرمانوں کے ساتھ مارکیٹس سیل بھی کر چکی ہے اور کئی افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کر کے حوالات میں بند کر چکی ہے تاہم کورونا کی تیسری لہر کے دوران وفاقی وزیر کے فوکل پرسن محمد نواز کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔