وفاقی وزیر نے عوام کی زندگی دائو پر لگا دی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی جانب سے دفعہ 144 اور NCOC کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے جلسے جلوس جاری

وفاقی وزیر نے عوام کی زندگی دائو پر لگا دی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی جانب سے دفعہ 144 اور NCOC کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے جلسے جلوس جاری
شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ صرف غریب عوام اور انکے کاروبار کی بندش تک محدود کرنے کا شکوہ۔عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان سے جلسہ منتظمین اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ کے خلاف کرونا ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا، یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے اتوار کے روز مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا جلسہ منعقد کرنے پر ایکشن لے لیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وبائی امراض اور ساؤنڈ ایکٹ پنجاب کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوۓ جلسہ میں ٹینٹ اور کرسیاں فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ایف آئی آر میں نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔جماعت اسلامی نے 28 مارچ کو ڈپٹی کمشنر کے انتباہ کے باوجود لیاقت باغ میں جلسے کا انعقاد کیا تھا جس سے سراج الحق نے بھی خطاب کیا تھا۔