حق نواز پارک کا سستا بازار رات کو گندگی بازار میں تبدیل

حق نواز پارک کا سستا بازار رات کو گندگی بازار میں تبدیل
ڈیرہ اسماعیل خان: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کیلئے حق نواز پارک میں سستا بازار جہاں عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے میں دن رات مگن ہے وہی سستا بازار میں بننے والے اسٹالوں کی جانب سے خراب اور گندی سبزیاں ہر طرف بکھری نظر آتیں صفائی کا نظام نہ ہونے کہ وجہ سے ہر جگہ تعفن اور بدبو کے ڈیرے لگے ہوئے ہیں سحری و افطاری کے بعد حق نواز پارک میں آئے بزرگوں اور نوجوان کا کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف عوام کو ضلعی انتظامیہ سستی اشیاء و سہولیات فراہم کرنے میں لگی ہے وہی دوسری جانب صفائی کرنے والے اداروں کی نااہلی سے حق نواز پارک گندگی کا مسکن بن گیا ہے عوام یہاں واک اور تفریح کرنے آتی ہے لیکن ابھی یہاں گندگی اور تعفن کی وجہ سے ٹھہرنا مشکل ہے۔ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جو صفائی کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان سے حق نواز پارک میں گندگی کی بری صورتحال پر متعلقہ اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی حق نواز پارک کی صفائی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنانے کی اپیل کر دی