لکی مروت میں عید پر فائرنگ کرنے والے 49 افراد کی شناخت، ایف آئی آر درج، 9 ملزمان گرفتار

لکی مروت : علاقہ بہرام خیل نالہ میں عید کے دن ہونے والے فائرنگ کے وقوعہ کی ایف ائی ار تھانہ تجوڑی میں پولیس نے درج کر لی ہے اور اب تک 49 افراد کی شناخت ہوچکی ہے ڈی پی او لکی مروت کے مطابق ملزمان کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے اور 9 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاگیا ہے اور باقیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آج ڈی پی او لکی مروت نے دیگر پولیس افسران کے ساتھ بہرام خیل نالہ ملحقہ ضلع ٹانک باونڈری کا دورہ کرکے وہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔
لکی مروت پولیس اس وقوعہ میں ملوث باقی افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا کو یقینی بنائے گی۔