ڈیرہ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان میں کھانوں سے وابستہ ریسٹورنٹ کے مالکان کا خصوصی اجلاس پیس ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا جس میں ڈیرہ کے مختلف ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے مالکان نے شرکت کی، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے کاروبار سے وابستہ مسائل پر بات کی اور کہا کہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ریسٹورنٹس پر کام کرنے والے ملازمین اور مالکان دیوالیہ ہو گئے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ڈیرہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو مختلف اداروں اور پولیس کی جانب سے بارہا پریشان کیا گیا، ریسٹورنٹس کے مالکان نے حکومت کی جانب سے جاری کورونا ویکسین کو کامیاب بنانے کیلئے ریسٹورنٹ کے ملازمین کو ویکسین لگوانے پر اتفاق کی ااور حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کےعزم کا اعادہ کیا اس موقع پر ریسٹورنٹس کے مسائل کے حل کے لیے جلد کمیٹی تشکیل دینے اور ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس کو ساتھ لے کر چلنے پر اتفاق کرتے ہوئے شرکاء نے حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی کارکردگی کو سراہا۔