پشاور ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمن کے دست راست اور جے یو آئی کے راہنما سابق ڈی ایف او موسی خان بلوچ کی درخواست ضمانت منظور کر لی
ہائی کورٹ کی طرف سے دیئے گئے ٹائم پر ٹرائل مکمل نہ ہونے پر عدالت کا نیب پر اِظہار برہمی، نیب نے معافی مانگ لی
مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی سابق ڈی ایف او موسی خان کو نیب پشاور نے 23 ستمبر 2020 کو آمدن سے زائد اٹاٹہ جات کے الزام میں گرفتار کیا تھا وہ مقدمہ کی سماعت کے دوران کم و بیش 10 ماہ جیل میں رہے ان کے خلاف 48 سے زیادہ گواہان پیش کیے گئے تاہم نیب عدالت ہائی کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ 6 ماہ کی مدت کے اندر مقدمہ کا فیصلہ نہ کر سکی۔جس پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ خان پر مشتمل بینچ نے موسی خان بلوچ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت کا نیب پر اظہار برہمی جس پر نیب نے معافی مانگ لی۔