عید الاضحٰی پر کورونا وبا کے پھیلاو کا خدشہ ، وزیر اعلی محمود خان نے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی

عید الاضحٰی پر کورونا وبا کے پھیلاو کا خدشہ ، وزیر اعلی محمود خان نے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی

عید قربان کی آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کابینہ اراکین، پارلیمانی سیکرٹریوں اور ممبران صوبائی اسمبلی کو کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے اس سلسلے میں باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے خود بھی عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحٰی کے موقع پر کورونا وبا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے لہذا اراکین کابینہ، پارلیمانی سیکرٹریز اور ممبران صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں اور حجروں میں لوگوں سے عید ملنے اور عوامی میل جول سے گریز کریں اور اس وباء کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس اور پیز اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی نے عوام سے بھی عید سادگی سے منانے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس عید پر ہماری معمولی سی غفلت بھی ہمیں کسی بڑی مشکل سے دوچار کر سکتی ہے۔