افغان صدر اشرف غنی کا ملکی قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب
افغان صدر اشرف غنی نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال کی وجہ بین الاقوامی فورسز کے انخلاء سے متعلق لیا گیا فیصلہ ہے اور ہمارے شہریوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ کیلئے سکیورٹی پلان تیار ہے جس کے تحت آئندہ چھ ماہ میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں آجائے گی اور اس پلان کی اہم بات یہ ہے کہ سکیورٹی پلان سے متعلق ہمیں امریکی حمایت حاصل ہے، اس سکیورٹی منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے،
شہریوں کو سکیورٹی فورسز کے حق میں اکٹھا کرنے کی بجائے انہیں طالبان کے خلاف متحد کیا جائے گا اور 1فغان خواتین کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی، افغان صدر نے شرکاء سے کہا کہ ہم اپنا فیصلہ کر چکے ہیں اب طالبان اور ان کے حامیوں کو فیصلہ کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ طالبان بدل چکے ہیں اور اب وہ پہلے سے زیادہ ظالم ہو گئے ہیں۔