ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس نے پولیس لائنز ڈیرہ میں نئی تعمیر کی گئی” یادگار شہداء پولیس” کا افتتاح کیا، یادگار شہدا ئپولیس پر سلامی دی اور پھولوں کے گلدستے چڑھائے ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان شوکت عباس نے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کے ہمراہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پولیس لائنز ڈیرہ میں نئی تعمیر کی گئی” یادگار شہداء پولیس” کا افتتاح کیا۔مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں پولیس لائنز میں پودا لگایا۔یادگار شہدا پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کے گلدستے چڑھائے۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان شوکت عباس کا کہنا تھاکہ قوم آج اپنے عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقید ت پیش کرتی ہے، پولیس کے شہداء نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی۔زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ اپنے ہیروزکو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اورملک و قوم کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ڈیرہ پولیس کی تاریخ جذبہ ایثار حب الوطنی اور فرض شناسی کے لازوال قربانیوں سے بھر ی پڑی ہے۔انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیں آج ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہم سرگرم رہیں گے۔جس کی خاطر ہمارے شہیدوں نے خاک خون کی داستانیں رقم کی ہیں اور اپنے آنے والوں نسلوں کو ایک خوشحال، محفوظ اور روشن مستقبل دیں گے۔میرے دفتر کے دروازے شہدا پولیس کے ورثا کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کی بلند درجات اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔