صوبائی وزیر فیصل امین خان کا ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان ہید آفس کا دورہ، محرم الحرام کی مناسبت سے بریفنگ

صوبائی وزیر فیصل امین خان کا ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان ہید آفس کا دورہ
محرم الحرام کے حوالے سے منعقد کی گئی اس میٹنگ میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر ایمرجنسی پروگرام سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان نے صوبائی وزیر فیصل امین خان کو بریفنگز دیں، اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کی زیر استعمال ایمبولینسز اور ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے مختلف سٹالز کا معائنہ کرایا گیا۔ریسکیو 1122 نے مزہبی دنوں میں صف اول کے سپاہی بن کر ہمیشہ ہر عام و خاص کی بلاتفریق خدمت کی، جس پر صوبائی وزیر فیصل امین خان نے عیدالاضحی کے ایام میں دن رات بہترین سروسز دینے پر ریسکیو 1122 کے میل اور فیمیل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا
صوبائی وزیر فیصل امین خان نے اپنے حلقہ کی عوام سے اپیل کی کہ خدارا اس ادارے کا مقصد حادثات و آفات میں عوام الناس کی زندگی بچانا ہوتا ہے،اور ایسے میں فیک کالز جب موصول ہوتی ہیں تو اس فیک کال کے نتیجے میں ریسیکیو 1122 کا وقت ضائع ہوتا ہے اور دوسرا فیک کال جس نمبر سے آتئ ہیں انکو بلاک کر دیا جاتا ہے جس کے بعد اس فیک کال والے انسان کو جب کوئی ایمرجنسی درپیش ہوگی تو اسکی ایک غلطی کی وجہ سے ریسکیو 1122 کا ادارہ ایسے نمبرز پر بروقت اپنی سروسز سرانجام نہیں دے پائے گا، لہذا ایسے کاموں سے پرہیز کرنا چاہیئے۔