ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 28، مشکوک کیسز کی تعداد 88 ہو گئی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد 5 ہے جبکہ ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 6 اور صحتیاب افراد کی تعداد 14 ہے۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا نے ڈینگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی۔ڈینگی کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا کی جانب سے بدھ کی شام جاری ہو نے والے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد4504، ڈینگی کے مشکوک مریض 26295 ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد 139 بتائی گئی ہے، ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 207، ڈینگی سے صحتیاب ہونے والے افراد کی ٹوٹل تعداد 2896 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 افراد ڈینگی سے صحتیاب ہوئے تاہم اب تک صوبے میں ڈینگی سے مرنے والوں کی ٹوٹل تعداد 6ہو گئی جن میں بدھ کو صوابی میں ہونے والی فوتگی بھی شامل ہیں جبکہ 2 اموات خیبر، 1 مانسہرہ، 1نوشہرہ ، ہری پور 1 اور صوابی میں1 شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈینگی مریضوں کی تعداد28، مشکوک کیسز کی تعداد 88 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد 5 ہے جبکہ ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 6 اور صحتیاب افراد کی تعداد 14 ہے۔دیر لوئیر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد47، مشکوک کیسز کی تعداد 256 ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد 9 ہے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 34 ہے۔