ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علماء اسلام کے امیدوار برائے سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کفیل احمد نظامی نے کہا ہے کہ 19دسمبر ہماری فتح کا دن ہوگا حلقہ کی عوام پیسے کی سیاست کو ٹھکرا کر اسلام کی سربلندی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمارا ساتھ دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے علاقہ گلی ڈبہ تباخی میں اپنے ایک بڑے انتخابی جلسے میں کیا،جلسہ میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سنیئر نائب صدر مولانا عبید الرحمن،ڈیرہ وال گروپ کے رہنما سہیل راجپوت، ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ،مفتی عبدالواحد قریشی ،شیخ الحدیث مولانا اشرف علی ،حافظ عادل ،شیخ اکمل ،حاجی غلام سبحانی سمیت علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر معززین علاقہ نے کفیل احمد نظامی اور مولانا عبید الرحمن کو علاقے کی روایتی لنگیاں پہنائیں جلسہ میں کفیل احمد نظامی اور جے یو آئی کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی ،کفیل احمد نظامی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی میں جمعیت علماء اسلام کا کلیدی کردار ہے مولانا برادران نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میگا پراجیکٹس مکمل کیے ہیں ،ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اوچھی زبان کا استعمال ان کی شکست کی علامت ہے لیکن ہم شائستہ سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں حلقہ کی عوام کی محبت دیکھ کر میرا حوصلہ بلند ہے انشاء اللہ 19دسمبر کے دن عوام پیسے کی سیاست کرنیوالوں اور گندی زبان استعمال کرنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے میرے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا ئے گی ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سنیئر نائب صدر مولانا عبیدا لرحمن نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام پی ٹی آئی کی چند دن کی کرپشن کی بنیاد پر چکاچوند کے بہکاوے میں نہیں آئے گی،مخالفین کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے ،حلقہ کی عوام ان سے حساب لے عوام پی ٹی آئی کے بلے پر مہر نہیں لگائے گی بلکہ کتا ب کے نشا ن پر مہر لگاکر دینداروں کو منتخب کرے گی 19دسمبر کو انشاء اللہ عوام جے یو آئی کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اعتماد کرتے ہوئے سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کے امیدوار کفیل احمد نظامی اور ڈبہ تباخی کے علاقہ میں جے یو آئی کے پینل حافظ محمد عادل،شیخ اکمل وغیرہ کو بھرپور کامیاب کرے گی.