دامان ٹی وی اپنی خبر پر قائم ہے
ڈیرہ اسماعیل خان: انڈس بلائنڈ ڈولفن کا کرنٹ کے ذریعے غیر قانونی شکار، فشریز اور ٹھیکیدار نے وائلڈ لائف اور صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا پور کو ماموں بنادیا۔ گزشتہ روز تحصیل پروآ سپر نمبر 31 سے سپر نمبر 32 کے علاقہ میں بستی گنڈھے کچی میں بلائنڈ ڈولفن ماری گئی تاہم ٹیم کو معائنہ ماہڑہ کا کرایا گیا واضح رہے دامان ٹی وی نے گذشتہ روز دریائے سندھ میں ٹھیکیداروں کی جانب سے کرنٹ کے ذریعے مچھلی کے غیر قانونی شکار اور اس میں بلائنڈ ڈولفن کے مرنے کی خبر بریک کی تھی جس کے بعد صوبائی وزیر فیصل امین گنڈا پور کے معاملہ کا سخت نوٹس لیا اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کو بھجوایا گیا تاہم اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اور سندھی ٹھیکیدار نے وائلڈ لائف کی ٹیم کو جائے وقوعہ تحصیل پروآ کی بستی گنڈھے کچی کی بجائے ماہڑہ میں لے جایا گیا اور ایک غیر متعلقہ جگہ ( ماہڑہ) کی تصاویر کھنچوا کر سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دی گئی جبکہ واقعہ بستی گنڈھے کچی میں رونما ہوا دامان ٹی وی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ٹھیکیدار کے جال میں جب مری ہوئی بلائنڈ ڈولفن نکلی تو اس نے فورا مری ہوئی ڈولفن کو دریائے سندھ میں پھینک دیا اور اس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بھی ٹھیکیدار کی بولی بولتے ہوئے ایسے کسی بھی واقعہ یا کرنٹ کے ذریعے مچھلی کے غیر قانونی شکار کی تردید کر دی اور متعلقہ تصویر کو کسی اور علاقے کی تصویر کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کی ہے۔