ڈیرہ اسماعیل خان : درابن چودھوان روڈ کی تعمیر کے حوالے سے چودہوان کے رہائشی مشتعل افراد نے درازندہ موڑ پرٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کردیا ‘ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں چودہوان کے رہائشی مشتعل افراد نے درازندہ موڑ پر درابن چودہوان روڈ کی تعمیر کیلئے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ کو بند کر دیا ‘ جس کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں’ بعدازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کو کھول کر اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔