ڈیرہ اسماعیل خان: ساتویں مردم شماری، اہم قومی فریضہ میں ڈیرہ کے انچارج کی جانب سے سنسگین غلطیوں اور غفلت کا مظاہرہ، پرائیویٹ لوگوں کو مردم شماری جیسے اہم کام کی ڈیوٹیز دینے سمیت ڈپٹی کمشنر اور اسسٹ کمشنر کے دفاتر کے اہلکاروں اور ان کے بچوں اور رشتہ داروں کو ڈیوٹیاں بانٹ دی گئیں۔ مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر آفس کے عملہ سمیت متعدد افراد کو بغیر ٹریننگ کے Enemurator اور سپروائزر لگا دیا گیا جن میں نان ٹیکنیکل اور 70 سالہ افراد بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ایک enemurator کو جاری کیا گیا ٹیبلٹ مقامی سیاسی شخصیت کے اصرار پر اس سے واپس لے کر غیر قانونی طور پر دوسرے enemurator کے حوالے کر دیا گیا جبکہ سیاسی اثر و رسوخ پر دو دو بار ایک ہی بلاک کو من پسند افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ڈویژنل کمشنر ڈیرہ نثار احمد خان سے مردم شماری میں غفلت کے مرتکب ادارہ شماریات، نادرا کے متعلقہ ملازمین اور ڈی سی آفس کے عملہ کی غیر قانونی تعانیاتیاں منسوخ کرنے سمیت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔