الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے،پہلے ایک لاڈلے نے ملک تباہ کیا اور دوسرا لاڈلا حالات مزید خراب کرے گا، فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی

ڈیرہ اسماعیل خان : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ، لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنا ضروری ایک لاڈلے نے ملک کا کیا حال کیا اب دوسرے لاڈلے کو لاکر کیا مذید حالات خراب کرنے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ کنڈی ماڈل فارم پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ، پارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ اور دیگر شخصیات بھی انکے ہمراہ تھیں انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلے کو پہلے ملک وقوم نے بھگتا اب دوسرے لاڈلے کو لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں آنیوالے انتخابات میں شاید ہی کوئی جماعت اکثریت لے اتحادی حکومت چلانے کا بہترین ثبوت ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے فراہم کی انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتقام کا نشانہ کسی کو نہ بنایا جائے پیپلز پارٹی الیکشن کے لیئے تیار ہیں کچھ جماعتیں سردی اور دہشت گردی کا نام لیکر الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاذاول قربانیوں کے بعد امن ہوا اسکے بعد دوبارہ بدامنی کیوں آئی اس بدامنی کو لانے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور کارروائی کی جائے سیکورٹی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی بات درست ہے سب سے زیادہ آج بھی ہماری سیکورٹی فورسز کے جوان عوام میڈیا کے کارکنوں کی قربانیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیئے فری اینڈ فیئر الیکشن ضروری ہیں ایٹمی طاقت پاکستان کو ایڈہاک پر نہیں چلایا جاسکتا عوام کی مرضی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔ مسلم لیگ کو ووٹ دیں یا تحریک انصاف کو جسے عوام ووٹ دیں اسی کا حق ہے کہ اقتدار سنبھالے بی بی کی شہادت پر ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا مگر سانحہ نو مئی ناقابل برداشت ہے ساری تحریک انصاف نو مئی میں ملوث نہیں جو لوگ ملوث ہیں ان کے بارے میں عدالتیں جو فیصلے کریں اسے قبول کریں ووٹ نشان پر نہیں قیادت اور شخصیت کو ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن سب کے سامنے ہے ۔ جس پر انکی اپنی جماعت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں پیپلز پارٹی کی یونیورسٹی سے پڑھا ہوا پی ٹی آئی کا آج چیئرمین ہے انہوں نے کہا کہ کے پی میں 6 کنونشن کرچکے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل سے کے پی کا دور کررہے ہیں الیکشن مہم شیڈول کے بعد شروع کریںگیپارلیمانی بورڈ کے ذریعے ٹکت تقسیم کریںگے ایک سابق وزیراعظم کو پروٹوکول سمجھ سے بالاتر ہے ملک میں اور بھی وزیراعظم رہے چکے انکو بھی وہی پروٹوکول دینا چاہے جو 120سیٹوں کا دعوی کرتے ہیں وہ ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں ہمارا فوکس الیکشن کے بعد کا ہے کہ کس کے ساتھ الحاق کرنا ہے ہم نے ایک بڑی جنگ لڑی ہے جس میں فوجی جوانوں سمیت سول سوسائٹی نے قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ بہت ساری برادریاں پی پی میں شامل ہورہی ہیں سبکو میں ویلکم کہتا ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف ہیں سوشل میڈیا الیکشن ٹول ہیں پی پی اس پابندی کی بھرپور مخالفت کرے گی جسٹس فاز عیسی کے ہوتے ہوے الیکشن ملتوی نہیں ہوگا 8 فروری کو الیکشن ہوگا اور جیت پی پی کی ہوگی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ڈیرہ میں کسی کے ساتھ نہیں ہوگی، مولانا صاحب کے گورنر بیٹھے ہیں حالات کنٹرول کریں، اس موقع پر صوبائی حلقہ پی کے 112سٹی ٹو کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک قاسم خان نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔