ڈیرہ اسماعیل خان: کنکورڈیا کالج سعید احمد اختر کیمپس ڈیرہ نے ایک بار پھر بازی جیت لی ، کنکورڈیا کالج سعید احمد اختر کیمپس ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے بورڈ میں سب میں سے زیادہ پوزیشنز حاصل کرنے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر ڈائریکٹر کنکورڈیا کالجز پاکستان آمنہ وٹو قصوری نے ڈائریکٹر کنکورڈیا کالج سعید احمد اختر کیمپس ڈیرہ سید فیصل سلیم خان کو ایوارڈز سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق پرل کانٹینیٹل ہوٹل لاہور میں کنکورڈیا کالج ہیڈ آفس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر کنکورڈیا کالجز آمنہ وٹو قصوری نے تقریب تقسیم ایوارڈز میں ڈائریکٹر کنکورڈیا کالج سعید احمد اختر کیمپس ڈیرہ سید فیصل سلیم خان کو دو ایوارڈ سے نوازا یہ ایوارڈز کنکورڈیا کالج ڈیرہ کے طلبہ کی جانب سے بورڈ کے تعلیمی میدان میں سب سے زیادہ پوزیشنز حاصل کرنے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیئے گئے ، بچوں اور ان کے والدین نے پاکستان بھر کے کنکورڈیا کالجز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں دو ایوارڈز حاصل کرنے پر کنکورڈیا کالج سعید احمد اختر کیمپس ڈیرہ کی انتظامیہ اور بالخصوص ڈائریکٹر سید فیصل سلیم کو مبارکباد پیش کی اور اسے ادارے کے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی اور تدریسی و تربیتی سرگرمیوں کے نتائج کا ثمرہ قرار دیا ہے۔