ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے صحافی ساجد بلوچ کو دھمکیاں دینے والے ملزم زبیر کی بی بی اے خارج کر دی۔ صحافی کی طرف سے ایف آئی آر کے بعد ملزم نے سوشل میڈیا پر ساجد بلوچ اور ان کے ایک دوست کی کردار کشی کی اور مختلف الزامات لگا کر سوشل میڈیا پر بے بنیاد مہم چلائی۔
تھانہ پہاڑ پور میں ملزم زبیر کے خلاف صحافی ساجد بلوچ کی درخواست پر 506 اور 25 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت پولیس نے ایف آئی آر درج کی جس کے بعد ملزم روپوش ہو گیا اور عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرائی۔ ملزم زبیر کی طرف سے دو پیشیاں لی گئیں بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج پہاڑپور سید فضل ودود نے عدم حاضری پر ملزم کی بی بی اے خارج کر دی جس کے بعد ایک بار پھر ملزم فرار ہے۔ساجد بلوچ کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف واٹس ایپ گروپس میں کردار کشی کرنے پر واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ ساجد بلوچ اور سلیم عباس شاہ کی طرف سے معروف قانون دان ندیم عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔