ڈیرہ اسماعیل خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس توسیعی اور کم پریشر خاتمہ کے منصوبہ کا افتتاح کردیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا میں گیس لوڈ شیڈنگ کو ہر صورت میں کم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیس پیدا کرتا ہے مگر سب سے زیادہ گیس کی لوڈ شیڈنگ خیبر پختونخوا میں کی جا رہی ہے محکمہ گیس کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سردیوں میں خیبر پختونخوا میں گیس کی کم سے کم لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کی روک تھام کے لیئے نئے ٹی بی ایس کی تنصیب کی جارہی ہے اس سلسلہ میں پانچ نئے ٹی بی ایس ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں لگائے جارہے ہیں جبکہ پہلے سے موجود ٹی بی ایس کو بھی علاقہ وائز اپڈیٹ کیا جائے گا اور یہ کام سردیوں کی آمد سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ ڈیرہ کے باسیوں کی تکلیف میں کمی ہو، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ چشمہ رائٹ بنک کینال دی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے ہمیں لفٹ کینال ملی جس پر میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، واپڈا کے وفاقی وزیر اور چیئرمین واپڈا کا مشکور ہوں ساتھ ساتھ سعودی عرب کے اسلامک ڈیویلپمنٹ بنک کی جانب سے فنڈز کی فراہمی پر سعودی عرب کا شکر گزار ہوں اس نہر سے ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کا سنہرا مستقبل جلد آپکی دہلیز پر ہوگا ، ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ موضع یارک اور موضع گلوٹی کے قریب اٹھارہ سو ایکڑ پر بنایا جائے گا سی پیک انٹرچینج کے ساتھ جلد وزیر اعظم اسکا افتتاح کرینگے ، ایشئین ڈیویلپمنٹ بنک کے فنڈ سے ڈیرہ اسماعیل خان رمک ڈیرہ غازی خان چار رویہ سڑک کا ٹینڈر ہوچکا ہے علاقہ کے دو بڑے دیہاتوں میں بائی پاس بنائے جائیں گے اس منصوبہ پر جلد کام شروع ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ بندکورائی اور کوٹلہ سیداں میں گیس پائپ لائن کی توسیع کے منصوبہ کا آغاز کردیا جارہا ہے یہ پہلے سے منظور زیر التوا منصوبہ تھا انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان کو صوبہ کی گورنر شپ دی ، ڈیرہ اسماعیل خان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی پی پی ہے دو ایم این ایز ، دو ایم پی ایز ،تحصیل ناظمین پی پی پی کے ہیں پارٹی نے سٹیڈنگ کمیٹی برائے دفاع ڈیرہ اسماعیل خان کو دی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد صاحبہ کو بنایا جنکا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے میں جھوٹے وعدوں نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں صوبائی حکومت سے کہوں گا ڈیرہ کے تعمیراتی کاموں میں روڑے اٹکانے کے بجائے آئیں ہم اور آپ مل کر عوام کی ترقی اور خوشحالی میں مقابلہ کریں وزیر اعلی صاحب ڈیرہ کے باسیوں نے آپکے ارمان پورے کردئیے ہیں آئیں اب ڈیرہ والوں کے ارمان پورے کریں انہوں نے کہا کہ مرکز سے ڈیرہ اسماعیل خان کے حقوق کی ایک ایک پائی یہاں لائی جائے گی ، وزیر اعلی نے بجلی کا بٹن بند کرنے کا اعلان کیا تھا مگر کہاں گیا وہ اعلان ، ہم آج گیس کے معاملہ میں دعوی نہیں عملی کام کا آغاز کر کے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام کروڑوں روپے کے کام مکمل ہوچکے ہیں جس میں صوبائی حکومت کے ادارے بھی شامل تھے ہم ہلال احمر کے ذریعے فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے اور عالمی ڈونرز سے مزید فنڈز لائیں گے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاسپورٹ دفتر کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ تزئین و آرائش مکمل ہوگئی ہے پہاڑ پور میں نادرا اور پاسپورٹ کائونٹر قائم ہوگا ، کڑی خیسور ، پنیالہ میں نادرا دفتر بنائیں گے۔ سی پیک سے پنیالہ اور پہاڑ پور کو انٹرچینج دیا جائے گا تقریب سے محکمہ گیس کے انچارج شہزاد سلیم ، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سردار قیضار خان میاں خیل ، ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نوابزادہ عزیز اللہ خان علی زئی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عابد اعوان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔