ڈیرہ اسماعیل خان : وقار احمد سیٹھ جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج4میں فوجداری مقدمہ کی پیروی کی تاریخ پیشی کے موقع پر جے یوآئی کے تحصیل امیر کفیل احمد نظامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سہیل راجپوت کے گروپوں میں ہاتھاپائی کے بعد فائرنگ ہوگئی ، فائرنگ کے نتیجے میں کفیل احمد نظامی بال بال بچ گئے، جبکہ فائرنگ سے ان کے 3بھائی نوید احمد نظامی ، عدنان نظامی اور احسن نظامی شدید زخمی ہوگئے، جبکہ سہیل راجپورت گروپ کی جانب سے اسلم کے زخمی ہوگئے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی ، بعد میں مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مذکورہ واقعہ کی رپورٹ کفیل احمد نظامی ولد حاجی امام دین کی جانب سے درج کرلی ہے جس میں 33سالہ کفیل احمد نظامی نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج4میں کفیل احمد نظامی بنام جاوید عمران کی تاریخ پیش میں حاضری کرکے عدالت سے باہر جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ کی طرف میں ، میرا 30سالہ بھائی نوید نظامی ، چچازاد بھائی 28سالہ محمد احسن جلیل نظامی اور 30سالہ عدنان نظامی پسران حاجی امام دین سکنائے مدینہ کالونی روانہ تھے کہ وہاں پر جاوید عمران المعروف سہیل راجپوت و برادر خرم ،عمران ولد عبدالقیوم سکنائے محلہ دیوان صاحب، شہزاد ملنگی ولد شجاعت ملنگی سکنہ محلہ شپ شاہ و دیگر 30/40کسان موجود تھے جنہوں نے ہمیں دیکھتے ہی ہم پر حملہ کیا، سہیل راجپوت نے اپنا پستول نکال کر مجھ سمیت میرے بھائی اور چچازاد بھائیوں پر فائرنگ کر دی ، جس سے میں بچ گیا جبکہ میرے بھائی اور دو چچازاد بھائی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد کفیل احمد نظامی کے رشتہ دار اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما انجینیر ضیاء الرحمان متعدد کارکنان کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے، انہوں نے مذکورہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔