‏ٹیوٹا خیبرپختونخوا کی گاڑیاں غائب؟

ذرائع کے مطابق سابق معاون خصوصی ر
طفیل انجم جاتے جاتے محکمہ کی ویگو گاڑی رجسٹریشن نمبر اے اے 4693 اپنے ساتھ لے گئے اور ابھی تک واپس نہیں کی۔
ایم ڈی ٹیوٹا اس وقت تین گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ دو گاڑیاں اے اے 4687 اور
اے اے 4689 بظاہر ڈیرہ اسماعیل خان بھیجی گئیں جبکہ اس وقت ایم ڈی گاڑیاں نمبر اے اے 4647 خود استعمال کر رہے ہیں تاہم مبینہ طور پر ڈیرہ بھیجی گئی دونوں گاڑیاں ڈیرہ میں بھی نہیں پہنچیں تو آخر یہ گاڑیاں گئیں کہاں؟
ذرائع کے مطابق ادارے سے تقریبا 10 گاڑیاں غائب ہیں جبکہ اس وقت ہر ڈائریکٹر دو، دو گاڑیاں استعمال کر رہا ہے اور تمام اخراجات اب بھی محکمہ پر ڈالے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں