تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر تھانہ پروآ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پروآ سرکل محمد سلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او آفتاب عالم بلوچ نے تقریبا 10 روز قبل نامعلوم ملزمان کی جانب سے اسلحہ کی نوک پر چھینے جانیوالے ٹریکٹر کی رپورٹ پر پولیس نے نہایت حکمت عملی و موثر کارروائی کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان محمد علی ولد امان اللہ سکنہ گرہ سانگھی،خالد ولد غلام عباس سکنہ ہتھالہ ، شعیب و مزمل پسران جہانگیر سکنہ لنڈہ پاڑا اور عجب و ہدایت اللہ پسران مکھنہ سکنہ گرہ مٹ نے ٹریکٹر چھینا تھا اور متذکرہ بالا ملزمان نہر کے راستے سے درازندہ سے بلوچستان سمگل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ پولیس نے اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے نہر کے قریبی جنگل کے مقام پر ناکہ بندی کی ۔ ٹریکٹر پر سوار ملزمان کو پولیس کی ناکہ بندی کا شک ہوا جس پر ملزمان رات کی تاریکی اور جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ چھینا گیا ٹریکٹر رجسٹریشن نمبر SAA-2098 ماڈل 1999 کمپنی بیلاروس پولیس نے برآمد کرلیا ۔ جس کے بعد ٹریکٹر مالکان کے حوالے اور متذکرہ بالا ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔