ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کا شہر کے مختلف نجی ہسپتالوں کی کینٹینز کا معائنہ،کینٹین مالکان کو فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی اور فوڈ اتھارٹی قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایات


تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر الف خان مہمند نے فوڈ سیفٹی آفیسرز رضوان اللہ اور فبیحہ زہرہ کے ہمراہ عوامی شکایات پر ڈیرہ شہر کے مختلف نجی ہسپتالوں کی کینٹینز کا معائنہ کیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارروائی کے دوران ان ہسپتالوں کی کینٹینوں کے مالکان کو فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی پابندی کرنے کی تنبیہ کی گئی ۔اس کے علاوہ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی کاروائی میں اشیائے خوردونوش سے متعلق دکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی اور دکانداروں کو بہتری لانے سمیت لائسنس نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔